ژوب، زیارت کراس کے قریب سے اغوا ہونے والے کنسٹرکشن کمپنی کے دو ملازمین بازیاب

ژوب (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے زیارت کراس کے قریب سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے کنسٹرکشن کمپنی کے دو ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے افراد میں کمال خان مندوخیل اپوزئی اور خیال محمد کبزئی شامل ہیں جو بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ واقعے کے بعد سے مقامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم بازیابی کی تصدیق کے بعد لواحقین اور علاقائی حلقوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert