ڈیرہ بگٹی اور سوئی کی ترقی کے لیے تاریخ ساز منصوبوں پر کام جاری ہے، گیس کمپنیوں میں مقامی افراد کو روزگار دیا جائے گا: وزیراعلیٰ بلوچستان

عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی عمل کو اعلانات تک محدود نہیں رکھیں گے، عملی اقدامات کے ذریعے دیرپا ترقی کی بنیاد رکھ رہے ہیں: میر سرفراز بگٹی


گیس کمپنیوں کے سوشل فنڈز مقامی آبادی کے مفاد میں خرچ کیے جائیں گے: بگٹی قبیلے کے عمائدین سے ملاقات میں گفتگو
کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بگٹی قبیلے کے عمائدین، بزرگوں اور نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیرہ بگٹی، سوئی اور گردونواح میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور علاقے کی مجموعی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی، سوئی اور پورے علاقے کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے تاریخ ساز منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ متعدد اہم منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ حکومت بلوچستان علاقے میں تعلیم، صحت، ذرائع مواصلات اور روزگار کے مواقع کی فراہمی سمیت بنیادی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ گیس کمپنیوں میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع کی فراہمی اور مقامی آبادی کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ گیس کمپنیوں کے سوشل رسپانسبلٹی اور بہبود کے فنڈز کو بھی عوامی مفاد کے منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے تاکہ ان وسائل سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ترقیاتی عمل کو محض اعلانات تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے ڈیرہ بگٹی، سوئی اور ملحقہ علاقوں میں دیرپا ترقی کی بنیاد مضبوط کر رہی ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے ساتھ سڑکوں اور دیگر مواصلاتی ذرائع کی بہتری، روزگار کے مواقع اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ علاقے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے دستیاب وسائل کو شفاف اور مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert