چھتر، زیرِ تعمیر پولیس بلڈنگ پر مسلح افراد کا حملہ، ایک مزدور زخمی جبکہ دوسرا اغوا

چھتر(قدرت روزنامہ)چھتر میں زیرِ تعمیر پولیس بلڈنگ پر مسلح افراد کا حملہ، ایک مزدور زخمی، دوسرا اغوا تفصیلات کے تحصیل چھتر میں نامعلوم مسلح افراد نے زیرِ تعمیر پولیس بلڈنگ میں کام کرنے والے مزدوروں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی جبکہ دوسرے مزدور کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ذرائع کے مطابق واقعہ چھتر میں زیرِ تعمیر پولیس بلڈنگ کے مقام پر پیش آیا، جہاں مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی ہوگیا جبکہ مسلح افراد مبینہ طور پر دوسرے مزدور کو اپنے ہمراہ لے گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مغوی مزدور کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں اور مغوی مزدور سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مزدور کے اغوا میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے سے متعلق حتمی تفصیلات پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان

WhatsApp
Get Alert