عمران خان کی نااہلی سے متعلق دلائل پر مطیع اللہ جان کے شیرافضل مروت سے سخت سوالات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی آئینی عدالت میں خیبرپختونخواہ کی وزاتِ اعلیٰ اور علی امین گنڈاپور کی بحالی سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد عدالت کے باہر سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت سے تند و تیز سوالات پوچھ لیے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی مطیع اللہ جان نے شیر افضل مروت کے ماضی کے بیانات یاد دلاتے ہوئے سوال کیا کہ ’آپ تو دعویٰ کرتے تھے کہ اگر عمران خان کہیں گے تو آپ فوراً استعفیٰ دے دیں گے، تو اب کیا آپ عمران خان کے کہنے پر اپنی نشست سے استعفیٰ دیں گے؟ آپ کو جو ووٹ ملے ہیں وہ دراصل عمران خان کے نام پر ملے ہیں، کیا اس آئینی عدالت میں آنے سے پہلے آپ کو اصولی اور اخلاقی طور پر استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا؟، شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ اب پلوں کے نیچے سے بہت پانی بہہ چکا ہے، ان لوگوں نے خود مجھے اپنا دشمن بنا لیا ہے، اب یہ لوگ بھگتیں۔
آپ کہتے ہیں مجھے عمران خان کہے تو استعفی دونگا تو اب کیا عمران خان کے کہنے پر استعفی دینگے ؟ مطیع اللہ جان کا سوال
آگے سے شیر افضل مروت کی آئیں بائیں شائیں pic.twitter.com/APoj3UDmUn
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) September 14, 2026
مطیع اللہ جان نے شیر افضل مروت کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست کے نکات اور ان کے دلائل پر استفسار کیا کہ ’کیا عمران خان کو مختلف مقدمات میں ملنے والی سزائیں آپ کی نظر میں درست ہیں؟‘ اس پر شیر افضل مروت نے فوراً اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کو ملنے والی تمام سزائیں سراسر غلط اور ناانصافی پر مبنی ہیں‘۔
کیا عمران خان کو ملنے والی سزائیں درست ہیں ؟ مطیع اللہ جان ۔۔
ان کو ملنے والی سزائیں غلط ہیں ! مروت ۔۔
اگر ان کو ملنے والی سزائیں غلط ہیں تو ان کی نامزدگی غلط کیسے ہو گئی اگر سزائیں غلط ہیں تو آپ درخواست لے کر کیوں آئے ؟ مطیع اللہ جان
ہم بات نہیں کرتے ! مروت لا جواب ہو گیا 🤣 pic.twitter.com/ypwt44n0OJ— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) September 14, 2026
اس نقطے کو پکڑتے ہوئے مطیع اللہ جان نے شیر افضل مروت کے سامنے سوال اٹھایا کہ ’اگر عمران خان کو ملنے والی تمام سزائیں غلط ہیں، تو پھر ان کی جانب سے کی گئی وزیراعلیٰ کی نامزدگی غلط کیسے ہوگئی؟ اگر آپ خود مانتے ہیں کہ ان کی سزائیں ناانصافی پر مبنی ہیں، تو پھر آپ عدالت میں عمران خان کی نااہلی کو بنیاد بنا کر اور ان کی سزاؤں کا سہارا لے کر یہ درخواست کیوں لے کر آئے ہیں؟، اس پر شیر افضل مروت نے مزید گفتگو سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بات نہیں کرتے!۔
