وڈھ کے علاقے آڑینجی میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق، ایک اہلکار اغوا

نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوتے ہوئے اہلکار کو ساتھ لے گئے، علاقے میں شدید کشیدگی


قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان کی تلاش اور مغوی کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری
خضدار (ڈیلی قدرت) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے پہاڑی علاقے آڑینجی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لے جایا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وڈھ کے علاقے آڑینجی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ واقعے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد ایک پولیس اہلکار کو اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اور واقعے کی مکمل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ ملزمان کی تلاش اور مغوی پولیس اہلکار کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert