چاغی، بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، آغا گل عرف بابو جاں بحق

چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آغا گل عرف بابو ولد حاجی عبداللہ جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چاغی بازار میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے آغا گل عرف بابو کو نشانہ بنایا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
