قلعہ عبداللہ، پریس کلب کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی شدید مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ


قلعہ عبداللہ (قدرت روزنامہ)پریس کلب قلعہ عبداللہ کے ارکان نے سینئر صحافی نصیر احمد پر گزشتہ روز ہونے والے حملے اور تشدد کی پرزور الفاظ میں سخت مذمت کی ہے۔ رہنماں نے اپنے بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی معاملے میں دلائل اور بات چیت کے بجائے تشدد کا راستہ اپنانا صریحا دہشت گردی کے مترادف ہے، اور پریس کلب اس قبیح فعل کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔پریس کلب کے ارکان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافی نصیر احمد اکیلے نہیں ہیں بلکہ صوبے بھر کی تمام صحافی برادری ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان، وزیراعلی بلوچستان اور دیگر متعلقہ اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی فوری طور پر شفاف تحقیقات کی جائیں اور صحافی پر تشدد کے اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے عبرتناک قانونی سزا دی جائے۔

WhatsApp
Get Alert