کوئٹہ، ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض کو انسدادِ دہشت گردی کے جج سید علی مبین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر عائشہ فیض کی جانب سے سینئر قانون دان طاہر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کارروائی کے بعد ڈاکٹر عائشہ فیض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔
