مستونگ کے علاقے نوزہ کانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی

مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ کے علاقے نوزہ کانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے نوزہ کانک میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کا تعلق ڈھاڈر جبکہ دیگر کا تعلق مستونگ سے بتایا جاتا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد مبینہ طور پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک گروہ سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے ای پک اپ گاڑی چیھنا تھا پولیس کے مطابق تینوں افراد کو مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
