‘فیول سبسڈی اسکیم پر اعتراض نہیں’، حکومت اور پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت اور آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ اونرز کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں ، فیول سبسڈی اسکیم پر اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے طریقۂ کار پر تحفظات تھے ، مذاکرات میں حکومت نے سبسڈی کی رقم 24 گھنٹے میں واپس کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نے بتایا کہ سبسڈی کی ادائیگی اسٹیٹ بینک کے ذریعے ہوگی ، رقم اسٹیٹ بینک کے پاس پہنچ چکی ہے ، 24 گھنٹے میں سبسڈی کی رقم واپس نہ آئی تو حکومت ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کرے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پٹرول پمپس کی سہولت، شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
