عراق نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین دینے سے انکار کر دیا

بغداد (قدرت روزنامہ) عراق نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین دینے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم علی الزیدی نے فون پر امریکی صدر ٹرمپ سے کہا کہ پڑوسی ملکوں پر حملوں کے لیے عراقی سرزمین کو بطور اڈہ استعمال نہ کیا جائے۔

عراقی وزیرِ خارجہ نے کہا عراق جنگ کے لیے تیار نہیں، ایران پر حملے عراق کے لیے ’تباہی‘ ہوسکتے ہیں۔

اس سے پہلے ایران نے نئے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایرانی حملوں کا دائرہ کار یورپ تک بڑھانے کی دھمکی دے دی۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ حسین علی حاجی دلیگانی نے کہا کہ نئے حملے ہوئے تو ایران وہ میزائل استعمال کر سکتا ہے جن کی پہنچ یورپ تک ہے۔

سابق ایرانی وزیرخارجہ علی اکبر ولایتی نے کہا دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، خطے کے ملکوں کو ’اجتماعی سلامتی‘ یا ’اجتماعی عدم تحفظ‘ میں سے ایک راستہ چننا ہوگا، موجودہ عالمی حالات نے بتادیا کہ علاقائی سلامتی کا معاملہ انفرادی نہیں، سلامتی یا تو سب کی ہوگی یا کسی کی نہیں ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert