’مریم نواز نے رسید دی، خرچہ 12 کروڑ آیا اور جمع 2 کروڑ کروایا، یہ بتائیں آمدن کیا ہے‘

لاہور(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے رسید پیش کی جب کہ رپورٹ آرہی ہے خرچہ 12کروڑ اور جمع 2 کروڑ کرایا، خدشہ ہے رسید اصلی ہے یا جعلی؟ مریم نواز اپنی منی ٹریل اب جمع کرائیں آپ کی آمدن کیا ہے؟

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہماری مذاکراتی کمیٹی نے حکومت کے ساتھ چار نشستیں کیں،حکمران آئی ایم ایف کی غلامی کا بہانہ کرتے ہیں ان کے پاس کوئی دلیل نہیں حکمران کہتے ہیں پٹرول لیوی سے ہی ملک کا خزانہ چل رہا ہے، کیا ملک کا خزانہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈال کر چلتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم نےحکومتی کمیٹی کو مذاکرات میں شکست دی، اسلام آباد مارچ کا آغاز 20 ستمبر سے کر رہے ہیں مارچ کا آغاز کراچی، کوئٹہ، چترال، کلام سے شروع ہو گا اور سپر لانگ مارچ حکومت کو لے ڈوبے گا، چاروں طرف سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلیف کا ڈرامہ نہیں چلے گا ہفتے میں 500 دے رہے ہو جب کہ حکمران ہر لیٹر پر 135روپے کا ڈاکہ مار رہے ہیں، 20 ستمبر کو سپرمارچ ہونے جا رہا ہےکارکنان تیاری کریں لاہور میں سب جمع ہو کر اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، لاہور کے تاجر ن لیگ کے تسلط سے باہر نکل آئیں تاجر لاک ڈاؤن مسترد کر دیں کہ ہمیں لاک ڈاؤن نہیں کاروبار چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert