ہم خارجی پولیو وائرس کے خلاف لڑ رہے ہیں، جولائی میں راولپنڈی میں پایا گیا پولیو وائرس افغانستان سے آیا: عظمیٰ کاردار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم خارجی پولیو وائرس کے خلاف لڑ رہے ہیں، پنجاب میں وائرس کی منتقلی خارج از امکان نہیں۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے، انسداد پولیو مہم 13 اضلاع میں شروع کی جائے گی اس دوران پنجاب میں 1کروڑ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert