اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہوگا، بھتہ خوری، مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف بلوچستان سے قافلے روانہ

100 سے زائد سیاسی جماعتیں خاموش تماشائی، صرف جماعت اسلامی 40 روز سے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے: مولانا ہدایت الرحمن بلوچ


حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کا بوجھ عوام مزید برداشت نہیں کر سکتے، احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی
کوئٹہ (ڈیلی قدرت) امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بھتہ خوری، مہنگائی، بدامنی، بدعنوانی اور عوامی مسائل کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں بلوچستان بھر سے بھرپور شرکت کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔کچھ قافلے روانہ۔ حافظ نعیم الرحمن کی کال پر لبیک کہتے ہوئے گوادر سے ژوب اور حب سے چمن تک تمام اضلاع سے جماعت اسلامی کے ذمہ داران، ارکان اور کارکنان قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 20 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ اور دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے امرائے اضلاع، برادر تنظیموں اور صوبائی ذمہ داران کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اجتماعی وانفرادی بائی روڈوبائی ٹرین سفرکی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ملک میں حکومت اور اپوزیشن سمیت سو سے زائد سیاسی جماعتیں موجود ہیں، مگر عوامی مسائل، مہنگائی، بدامنی اور بدعنوانی کے خلاف جماعت اسلامی گزشتہ 40 روز سے مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور ظلم و ناانصافی کے خاتمے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی وبرادرتنظیموں کے ارکان وکارکنان کی بلاعذرشرعی شرکت لازمی ہے۔ہم جماعت اسلامی کی مفادکیلئے قومی اجتماعی مفادومسائل کے حل کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔عوان الناس حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کیلئے بھتہ نہیں دے سکتے۔جماعت اسلامی کے وفدنے حکمرانوں کوبچت کامتبادل بتادیامگرحکمران بہانے ووقت گزاری اورناانصافی کررہے ہیں۔جماعت اسلامی کے دھرنے اور پْرامن احتجاج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے گریز کیا جائے، عوام کو اپنے جمہوری و آئینی حق کے تحت احتجاج کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے عوامی احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی اور حکمرانوں کو عوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے امرائے اضلاع، برادر تنظیموں اور تمام صوبائی ذمہ داران کو ہدایت کی کہ 20 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ اور دھرنے کی تیاریوں کو مزید تیز کریں اور کارکنان و عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ بلوچستان سے کراچی،سکھر، لورالائی اور ڑوب کے راستوں سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے.ہماری کوشش ہوگی پہلے دن بلوچستان کی حاضری بہترہو۔

WhatsApp
Get Alert