ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور مرتضیٰ ترین کا سینئر صحافی نصیر کاکڑ سے ملاقات،

سینئر صحافی نصیر کاکڑ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر اظہار تشویش اور ان کے ساتھ یکجہتی کی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و پاکستان میڈیا کونسل بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور نیوز پیپر ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین عرفان ناشناس نے یو این اے کے بیورو چیف سینئر صحافی نصیر کاکڑ کے آفس جا کر ان سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے حال پرسی کی اس کے بعد انہوں نے سینئر صحافی نصیر کاکڑ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یکجہتی کی.

WhatsApp
Get Alert