صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمت، نوابزادہ شہیر لودھی اور نوابزادہ شاہزیب لودھی کا ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سیاسی و قبائلی رہنماء نوابزادہ شہیر لودھی اور نوابزادہ شاہزیب لودھی نے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی نصیر احمد پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، جس سے صحافتی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حقائق کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے دوران تحفظ فراہم کرنا ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔
نوابزادہ شہیر لودھی اور نوابزادہ شاہزیب لودھی نے کہا کہ صحافیوں کو دھمکانا یا ان پر تشدد کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
انہوں نے سینئر صحافی نصیر احمد سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
