27 ستمبر کے احتجاج سے قبل ثناء اللہ مستی خیل نے بھی گرفتاری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج سے سے بچنے کے لیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے فرمائشی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل نے بھی اپنی گرفتاری دے دی ہے۔
رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل نے علیمہ خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خود گرفتاری دے دی پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا گیا تھا کہ احتجاج سے قبل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم تحریک انصاف کو یہی خدشہ تھا کہ ان کے کارکنان اور پارٹی رہنما فرمائشی گرفتاردیاں دیں گے جس کے پیش نظر پہلے ہی واویلا شروع کردیا گیا تھا ۔
پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ احتجاج آئینی اور پُرامن ہوگا، جبکہ حکومت کی جانب سے دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے اور سڑکیں بند نہ ہونے دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے احتجاج سے قبل ہی فرمائشی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،دوسری جانب پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ پولیس نے احتجاج سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔
27 ستمبر کے احتجاج سے قبل دیگر پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کی طرف سے بھی گرفتاریاں دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،قبل ازیں علیمہ خان نے بھی فرمائشی گرفتاری دی تھی جس کے بعد اس سلسلے میں مزید تیزی آگئی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert