علی امین کوپنجاب پولیس کی حراست میں بجلی کے جھٹکے دیےگئے تھے، بھائی فیصل امین کا دعویٰ

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین کوپنجاب پولیس کی حراست میں بجلی کے جھٹکے دیےگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فیصل امین نے علی امین گنڈاپور کی تصاویربھی شیئر کیں اور کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تصاویرشیئرنہیں کرنا چاہتا تھا،لیکن کچھ لوگوں کے پروپیگنڈے کے باعث ایسا کر رہا ہوں۔

فیصل امین کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی حراست میں علی امین گنڈاپور کو گردن کے پچھلے حصے پربجلی کےجھٹکے دیےگئے تھے، اس تکلیف دہ چوٹ کو وہ برسوں سے برداشت کر رہے تھے، بالآخر اسے دور کرنےکے لیے سرجری کی گئی، ان کی گردن کے پچھلے حصے پر 9 ٹانکے آئے۔

رکن قومی اسمبلی فیصل امین کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کے پیاروں کوبھی ایساہی کچھ ہو تو انہیں پتا چلے۔

WhatsApp
Get Alert