لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے بریک تھرو کا امکان، بڑا عوامی ریلیف دینے کی پیشکش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کا احوال سامنے آگیا۔
جماعت اسلامی کے سپرلانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کی جانب سے بڑا عوامی ریلیف پیکج دینےکی پیشکش کی گئی ہے یہ عوامی ریلیف پیکج جماعت اسلامی کی ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری سےمشروط ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفدکی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کی آن بورڈ ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور وزیراعظم کی وطن واپسی پر جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
جماعت اسلامی نے عندیہ دیا ہے کہ حکومت ریلیف دینے میں سنجیدہ ہے تو لانگ مارچ میں وقفہ بھی کر سکتے ہیں تاہم لیوی بھتہ کے حتمی خاتمے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہو گا۔
حکومتی وفد کے شرکا بھی لیوی کے خاتمے کے خواہاں ہیں، حکومتی رکن کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدام پر خوشی محسوس ہو گی۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سےجلد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطے کا بھی امکان ہے۔
