بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،بابر یوسفزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پنجگور کے علاقے اپھان اور کوہِ پروم میں ردالفتنہ کےتحت سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی
کی گئی

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 4 دہشتگرد جہنم واصل ھوئے

، بابر خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا،

اپھان اور کوہِ پروم میں کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ کے تحت کی گئیں

دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر پیش قدمی ہیں

بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی

WhatsApp
Get Alert