عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی! فی بیرل 100 ڈالر سے نیچے آگیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)ایران جنگ کے حوالے سے رواں ہفتے سفارتی رابطوں میں پیش رفت کی توقع اور سعودی عرب سے تیل کی سپلائی میں جزوی بہتری نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو نیچے دھکیل دیا۔

پیر کے روز برینٹ اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمتیں 10 ستمبر کے بعد کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

پیر کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے تک برینٹ کروڈ کی قیمت میں 2.16 ڈالر یعنی 2.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 101.71 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ گزشتہ کاروباری روز بھی برینٹ کی قیمت 0.91 فیصد کم ہوئی تھی۔

ادھر امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 2.15 ڈالر یا 2.14 فیصد کمی کے بعد 98.15 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اس سے ایک روز قبل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی 1.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث امریکی ڈبلیو ٹی آئی پہلی مرتبہ 100 ڈالر فی بیرل کی اہم نفسیاتی سطح سے نیچے آگیا۔

سنگاپور میں موجود ایک بروکر کے مطابق کچھ سرمایہ کاروں نے اکتوبر کے تیل کے معاہدوں کی میعاد ختم ہونے سے ایک روز قبل اپنی پوزیشنز نومبر کے معاہدوں میں منتقل کر دیں جس سے مارکیٹ میں قیمتوں کی حرکت پر بھی اثر پڑا۔

WhatsApp
Get Alert