قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی، نئے ریٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کرتے ہوئے ستمبر 2026 کے لیے نئے منافع ریٹس جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس سمیت مختلف بچت اسکیموں کے منافع میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی مدت 10 سال مقرر ہے۔ نئے منافع کے شیڈول کے مطابق ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے سال ایک لاکھ 10 ہزار روپے، دوسرے سال ایک لاکھ 21 ہزار روپے، تیسرے سال ایک لاکھ 33 ہزار روپے، چوتھے سال ایک لاکھ 47 ہزار روپے جبکہ پانچویں سال ایک لاکھ 63 ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح چھٹے سال ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی رقم ایک لاکھ 82 ہزار روپے، ساتویں سال 2 لاکھ 4 ہزار روپے، آٹھویں سال 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور نویں سال 2 لاکھ 62 ہزار روپے ہو جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سالہ مدت مکمل ہونے پر ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی رقم بڑھ کر 3 لاکھ روپے ہو جائے گی۔

دوسری جانب حکومت نے بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں بھی کمی کر دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

قومی بچت کی اسکیموں میں منافع کی شرح میں کمی کے بعد سرمایہ کاروں کے لیے نئے ریٹس کے تحت حاصل ہونے والے منافع کا حساب کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert