مستونگ بازار میں بینک میں مسلح ڈکیتی، ملزمان رقم لوٹ کر فرار
ڈاکوؤں نے واردات سے قبل سی سی ٹی وی کیمرے پر فائرنگ کر کے اسے ناکارہ بنایا

لوٹی گئی رقم کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی
مستونگ(ڈیلی قدرت) مستونگ بازار میں مسلح افراد نے الائیڈ بینک کو لوٹ لیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ڈکیتی سے قبل بازار میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے پر فائرنگ کرکے اسے ناکارہ بنایا، جس کے بعد بینک میں داخل ہوکر مبینہ طور پر رقم لوٹ لی۔پولیس کے مطابق واردات میں لوٹی گئی رقم کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
