پی ٹی آئی رہنماء کی گرفتاریوں کیخلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے دینے کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک نے گرفتاریوں کیخلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے دینے کی تجویز دے دی ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ 27 ستمبر کو تو ہم آئیں گے اور پوری طاقت سے آئیں گے مگر جس طرح اراکین اسمبلی کو اغوا کیا جارہا ہے ، وہ بہت تشویشناک ہے۔ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ فوری طور پر اجلاس بلائیں اور تمام اسمبلیوں اور سینیٹ سے استعفوں پر غور کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ جب کسی رکن پارلیمنٹ کو پروٹیکشن ہی نہیں اور اس سے عام شہری سے بھی بدتر سلوک ہورہا ہے تو ہم کیوں ان اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں؟ یہ نظام ویسے ہی گررہا ہے ، ہمیں اس نظام کو مکمل زمین بوس کردینا چاہیئے۔
اسی طرح وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان نے ایکس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی شہداء کے جنازوں کو سیاسی بیان بازی کا موضوع نہ بنائیں، شہداء کے جنازوں کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرنا نہایت قابل افسوس ہے۔
27 ستمبر کو تو ہم آئیں گے اور پوری طاقت سے آئیں گے مگر جس طرح اراکین اسمبلی کو اغوا کیا جارہا ہے ، وہ بہت تشویشناک ہے
میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ فوری طور پر اجلاس بلائیں اور تمام اسمبلیوں اور سینیٹ سے استعفوں پر غور کیا جائے
جب کسی…— Shahid Khattak (@ShahidkhattakSk) September 21, 2026
وفاقی وزراء کی مسلسل پریس کانفرنسز سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے شدید خوفزدہ ہیں،وفاقی وزیر جب قانون کی بات کرتے ہیں تو انہیں آئین میں دیے گئے عوام کے بنیادی حقوق بھی یاد رکھنے چاہئیں۔ محسن نقوی کہتے ہیں پی ٹی آئی سے نمٹنے کا مستقل لائحہ عمل بنائیں گے، ہم پوچھنا چاہتے ہیں یہی لائحہ عمل معاشی استحکام کے لیے کیوں نہیں بنایا گیا؟ محسن نقوی شاید بھول گئے ہیں کہ معیشت کو نقصان پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ ان کی نام نہاد تجربہ کار معاشی ٹیم کی وجہ سے پہنچ رہا ہے، وفاقی حکومت کی دھمکیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے،فارم 47 کی حکومت یاد رکھے کہ پاکستان تحریک انصاف طویل عرصے سے حکومتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہی ہے۔
اگر وفاقی حکومت کو لانگ مارچ کا خوف نہیں تو اسلام آباد کو ابھی سے “کنٹینر سٹی” کیوں بنا دیا گیا؟ پاکستان تحریک انصاف اپنے آئینی اور جمہوری حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی،27 ستمبر کا احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، اسے دھمکیوں سے نہیں روکا جا سکتا۔ شفیع جان نے مزید ایک ٹویٹ میں کہا کہ صوبائی وزیر فضل شکور خان کو پشاور سے نا معلوم افراد کی جانب سے اٹھایا جانا آئین، قانون، جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ پر براہ راست حملہ ہے۔
