ضلع قلات میں امن و امان کے قیام کے لیے بڑا فیصلہ، 5 دیہاتوں سے مکینوں کے عارضی انخلا کا حکم جاری

کلی پارود شمالی، پارود جنوبی، خلختی، خلیلی اور شوکی کے رہائشی 28 ستمبر تک محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں


علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا: ضلعی انتظامیہ کی شہریوں کو وارننگ
کوئٹہ(ڈیلی قدرت) قلات کی مقامی انتظامیہ نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کے 5 دیہاتوں سے مکینوں کے عارضی انخلا کا فیصلہ کرلیا۔ضلعی انتظامیہ قلات کے مطابق علاقے میں قیام امن کے لیے قلات کے علاقوں کلی پارود شمالی، پارود جنوبی، خلختی، خلیلی اور شوکی سے مکینوں کے انخلاء کا فیصلہ کیاگیاہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو 28 ستمبر تک محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان علاقوں میں آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert