صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کو ایک بار پھر عظیم لیڈر قرار دے دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کو ایک بار پھر عظیم لیڈر قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف بہترین انسان ہیں، انہوں نے کہا میں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوا کر 3 کروڑ زندگیاں بچائیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو رکوایا اور میں نے 30 ملین زندگیاں بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ان ممالک کے سربراہان نے میری تعریف کی۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بہترین انسان ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں جنگ رکوا کر ہزاروں شہریوں کی جان بچائی، سیکیورٹی کونسل کا شکریہ کہ انہوں نےغزہ پیس بورڈ کی منظوری دی، غزہ پیس بورڈ میں 30ممالک نے شمولیت اختیار کی ہے۔
یاد رہے وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔ اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کی آمد کے بعد پاکستانی وفد نے جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی، جہاں دنیا بھر سے سربراہان مملکت و حکومت، اعلیٰ حکام اور عالمی رہنما موجود تھے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جنرل اسمبلی اجلاس کے افتتاحی سیشن سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف خطاب کے دوران جنرل اسمبلی ہال میں پاکستانی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک شاندار شخصیت ہیں۔بعد ازاں وزیرِ اعظم اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے حوالے سے بھی اپنی کوششوں کا ذکر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر اپنا مؤقف پیش کرنے کے سلسلے کی اہم کڑی ہے۔
