ہر ایسے شخص کو سیاست سے باہر کیا جا رہا ہے جو کرپٹ نہیں ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنید اکبر جیسے لوگ کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کے ساتھ اس سلوک پر بہت افسوس ہے۔ ایکس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ہر ایسے شخص کو سیاست سے باہر کیا جا رہا ہے جو کرپٹ نہیں ہے اور پاکستان کے لوگوں کا ہمدرد ہے،، جنید اکبر جیسے لوگ کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں۔
جنید اکبر کے ساتھ اس سلوک پر بہت افسوس ہے۔ ملک کی تباہی کا سامان کر رہے ہیں۔ صوبائی صدر خبیرپختون خواہ جنید اکبر کو اسلام آباد کو سومنات بنانے کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کر کے خاموش رہیں گے، اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔
مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہاکہ ہم اسلام آباد جائیں گے، ایک راستے سے نہیں جائیں گے،ہم موٹروے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے۔
ہر ایسے شخص کو سیاست سے باہر کیا جا رہا ہے جو کرپٹ نہیں ہے اور پاکستان کے لوگوں کا ہمدرد ہے،، جنید اکبر جیسے لوگ کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کے ساتھ اس سلوک پر بہت افسوس ہے!! ملک کی تباھی کا سامان کر رہے ہیں!! https://t.co/dv1mg7ptk5
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 23, 2026
انہوں نے کہا کہ ہم مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے، ہم ڈی آئی خان سے بھی اتریں گے۔صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہاکہ پچھلی مرتبہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر آئے تھے، ہم اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ احتجاج کرسکتے،اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کر کے خاموش رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی صدر خبیرپختون خواہ جنید اکبر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں ایف آئی آر نمبر 152/2026 ریاست کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں جنید اکبر کی ویڈیو میں مبینہ دھمکی آمیز بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔
جنید اکبر کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 9، 10 اور 11 کے تحت درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ جنید اکبر کے بیان میں اسلام آباد کو سومنات بنانے کی بات کی گئی، بیان سے خوف و ہراس اور عوامی تحفظ کو خطرہ پیدا ہوا. ایف آئی آر کے مطابق جنید اکبر پر مبینہ طور پر اینٹی اسٹیٹ مواد اور بیانیہ پھیلانے کا الزام ہے۔ جنید اکبر نے مبینہ طور پر اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاﺅنٹ سے مواد شیئر کیا، ان کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ کے تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار 5 سو فالوورز ہیں۔
