اسلام آباد یونیورسٹیز آن لائن کلاسز، طلبہ کے لیے اہم اعلان جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد اور راولپنڈی کی متعدد جامعات نے 25 ستمبر سے کلاسز آن لائن کرنے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ بعض تعلیمی اداروں نے یہ انتظام آئندہ احکامات تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جامعات کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ہائٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس، ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس، یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے جہلم کیمپس، یو ای ٹی ٹیکسلا اور نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں تدریسی سرگرمیاں آن لائن منتقل کردی گئی ہیں۔ ایرڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں 24 ستمبر سے تمام ڈگری پروگرامز کی کلاسز آن لائن کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے بھی کلاسز آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں 24 ستمبر سے آن لائن تدریس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ متعلق
ہ کیمپسز میں بھی ورچوئل کلاسز کا انتظام کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، فضايا میڈیکل کالج اسلام آباد اور کامرہ کیمپس، بحریہ یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی نے 25 سے 27 ستمبر تک کلاسز آن لائن رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، شفا تمیر ملت یونیورسٹی کے پارک روڈ اور ایچ ایٹ کیمپسز، واٹم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج راوت اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی 25 ستمبر کو آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا ہے۔
آلama اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی اپنے ملازمین کے لیے فزیکل حاضری معطل کرتے ہوئے انہیں گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جمعہ آخری ورکنگ ڈے ہوگا، ہفتہ اور اتوار ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی جبکہ پیر کو ملازمین گھر سے آن لائن فرائض انجام دیں گے۔
جامعات کی جانب سے تدریسی سرگرمیاں آن لائن منتقل کرنے کے فیصلے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی انتظامات سخت کیے جارہے ہیں اور ممکنہ سڑکوں کی بندش کے باعث طلبہ اور عملے کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ یونیورسٹی کے پورٹل، انتظامیہ یا شعبہ تعلیم سے کلاسز، آن لائن لنکس اور آئندہ کے شیڈول سے متعلق تازہ معلومات حاصل کرتے رہیں۔
