کسان اتحاد لانگ مارچ کے حوالے سے بڑی خبر، اہم اعلان سامنے آگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کسان اتحاد نے کل 25 ستمبر سے کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے اپنے ویڈیو بیان میں اعلان کیا ہے کہ کل (جمعہ) کی شام 3 بجے کوئٹہ پریس کلب سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔بھرپور طاقت سے ہزاروں لوگ صرف بلوچستان سے نکلیں گے جبکہ منزل پر پہنچنے کے بعد لاکھوں افراد احتجاج میں شامل ہوں گے۔
خالد حسین باٹھ نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں۔ ہم اپنے حقوق مانگ رہے ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ دنیا میں جو جنگ چل رہی ہے اس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سمیت مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ جبکہ ساڑھے سات لاکھ میٹرک ٹن گندم بھی باہر سے منگوائی جا رہی ہے۔جو ٹرانسفارمرز ہم نے اتار دیئے ہیں اس کے بھی بل ہم ادا کر رہے ہیں۔ جس کے لیے ہم نے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
