کیا مہوش حیات بھی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کیا وہ جلد ہی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں؟ مہوش حیات کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مارول اسٹوڈیوز کی نئی ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ کا حصّہ بننے جارہی ہیں .
تاہم، اداکارہ مہوش حیات نے ابھی تک آنے والی ویب سیریز میں اپنی کاسٹنگ کے حوالے سے خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے .

یاد رہے کہ ابھی کچھ عرصہ پہلےاداکار فواد خان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وہ ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں . دوسری جانب کچھ دیگر تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی ہدایتکار واداکار فرحان اختر بھی اس سیریز کی شوٹنگ کے سلسلے میں بینکاک میں موجود تھے .
فواد خان کے علاوہ مبینہ طور پر سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی اس سیریز کا حصّہ ہیں . ثمینہ احمد کے بارے میں یہ خبر اُن کے شوہر، اداکار منظر صہبائی نے دی تھی .
خیال رہے کہ ماروول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی پہلی مسلم ویمن سپر ہیرو سیریز ’مِس ماروول‘ میں کمالہ خان کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی . واضح رہے کہ مشہور پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے سیریز ’مِس ماروول‘ کے ان چار ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں جن کا باضابطہ طور پر اعلان گزشتہ سال مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں