کچھی بولان نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے کٹھن پولیس تھانہ اڑا دیا

تھانے کی عمارت مکمل زمین بوس، علاقے میں سیکیورٹی کی سنگین صورتحال نے ریاستی عملداری پر بڑے سوالات کھڑے کر دیے


خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا
بولان (ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان کٹھن کے علاقائی پولیس تھانے کو نامعلوم مسلحہ افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا نا معلوم افراد نے سوموار کی ارلی صبح کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کٹھن پولیس تھانے کی عمارت میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے دھماکہ کر دیاجس کے نتیجے میں تھانے کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی خوش قسمتی سے واقعے کے وقت تھانے میں کسی اہلکار یا شہری کی موجودگی نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ سرکاری ریکارڈ اور دستاویزات کی تھانے میں عدم موجودگی کی وجہ سے تمام ریکارڈ بھی بالکل محفوظ رہا ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ کٹھن کو تین ماہ قبل خالی کر دیا گیا تھا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فورسز نے تمام ممکنہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نا معلوم مسلحہ افراد کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور امن و امان کی بحالی کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert