سماجی رابطے کی ویب پر دعویٰ کیا گیا کہ افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ اسپن بولدک اور قندھار میں ملے تھے . پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر پاک افغان بارڈ پر تھانہ لنڈی کوتل کی ہے . ہیڈ محرر ایاز خان نے تھانے میں موجود شناختی کارڈز کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرلگائی تھی . ہیڈ محرر نے اس تصویر کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ جن افراد کے بھی یہ شناختی کارڈز ہیں وہ تھانے آکر لے لیں . پولیس حکام نے واضح طور پر کہا کہ زیرِگردش تصویرمیں نظرآنے والے تمام شناختی کارڈ تھانا لنڈی کوتل میں ہیں . حکام کے مطابق تصویر میں نظر آنے والے شناختی کارڈ تھانا لنڈی کوتل کے ریکارڈ کا حصہ ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈز ملنے کا سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ جھوٹا نکلا .
سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ طالبان نے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈز برآمد کیے ہیں .
متعلقہ خبریں