ایمرجنسی کی کوئی مدت نہیں ہوتی جبکہ گورنرراج زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کیلئے لگ سکتا ہے، جسٹس (ر) شائق عثمانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ماہر قانون جسٹس (ر) شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی کوئی مدت نہیں ہوتی جبکہ گورنرراج زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کیلئے لگ سکتا ہے، جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے ایمرجنسی چلتی رہے گی۔ سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں جس طرح کی صورتحال ہے وہ ایسی ہے کہ ایمرجنسی کی ضرورت تو ہے، کیونکہ حالات جس طرف جارہے ہیں اگر اسی طرح رہے تو آئندہ مزید مسائل ہوسکتے ہیں، لیکن بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں گورنرراج یا ایمرجنسی لگانا اتنا آسان نہیں ہے۔
اگر ایمرجنسی لگاتے ہیں تو پھرصدر مملکت منظوری دیتا ہے اور اسمبلی کی طرف سے قرارداد منظور ہونی چاہیئے۔
اگر صوبائی اسمبلی میں قرارداد منظور نہیں ہوتی تو پھر 10دن کے اندر قرارداد کو دونوں ایوانوں کے سامنے پیش کرنا پڑتا ہے۔ گورنر راج 2 ماہ کیلئے لگ سکتا ہے اور6 ماہ کیلئے توسیع کرسکتے ہیں، جبکہ ایمرجنسی کی کوئی مدت نہیں ہے، جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے ایمرجنسی چلتی رہے گی۔
اس موقع پر صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں حکومت ہماری مجبوری نہیں ہے، بلکہ ہمارے لئے آسان ہوجائے گا، ورکر جب ہمیں کہتے کہ کسی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہوتی تو ہمارے لئےاحتجاج کرنا آسان ہوجائے گا۔ ہمارے لئے آسان ہوجائے گا، کافی چیزیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں اور صوبائی حکومت کی مجبوریوں کی وجہ سے نہیں کرسکتے، پھر احتجاج کرنا ہمارے لئے آسان ہوجائے گا۔
عمران خان نے بھی اپنی حکومتیں خود گرائی تھیں، اقتدار جانے کا مسئلہ ان کو ہوسکتا ہے کیونکہ یہ لوگ اقتدار سے کماتے ہیں ان کا کچن چلتا ہے۔وفاقی حکومت نے گورنرراج یا ایمرجنسی لگائی تو عوام بھرپور ردعمل دے گی، ہمیں خیبرپختونخواہ کی حکومت کسی کی خواہش پر نہیں ملی، وفاقی حکومت میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی ہمت ہی نہیں ہے، اگر ان کی ہمت ہوتی تو یہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ ہی نہیں بننے دیتے۔

WhatsApp
Get Alert