پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا 4 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ پر اتفاق، ملتوی کرنے کی تجویز مسترد

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی گئی، تاہم پارلیمانی پارٹی نے اسے مسترد کردیا۔ ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ مارچ مؤخر کرنے سے کارکنوں کا مورال متاثر ہوگا اور آئندہ کارکن کسی احتجاجی سرگرمی کے لیے نکلنے کو تیار نہیں ہوں گے۔
