پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم، ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور چار زخمی

گوادر (قدرت روزنامہ)مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی ایئرپورٹ کے قریب دو مسافر بسوں کے درمیان ایک خوفناک تصادم پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں بس کے ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ تصادم کے بعد ایک مسافر گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والے افراد اور شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس گوادر سے کراچی کی طرف جا رہی تھی، جبکہ دوسری بس کراچی سے مسافر پسنی میں اتارنے کے بعد واپس گوادر کی جانب آ رہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
