دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیاہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنتہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

WhatsApp
Get Alert