جھل مگسی: نوابزادہ میر نادر علی مگسی کی قیادت میں مگسی قبیلے کا گرینڈ جرگہ، مگسی امن فورس کے قیام کا اعلان

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)نوابزادہ میر نادر علی مگسی کی قیادت میں مگسی قبیلے کا ایک بڑا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا
جس میں مگسی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
گرینڈ جرگے میں علاقے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، قبائلی اتحاد، باہمی تعاون اور جھل مگسی میں پائیدار امن کے قیام سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
جرگے کے دوران جھل مگسی میں قیام امن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مگسی امن فورس کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ شرکاء نے علاقے میں امن، بھائی چارے اور قبائلی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
جرگے میں شریک قبائلی عمائدین اور افراد نے علاقے کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے اور مگسی قبیلے کے درمیان اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
