حکومت اگرکے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج برداشت کرسکتی ہے، تو موسٹ ویلکم لگا کر دیکھ لے ،جنید اکبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ
لانگ مارچ ملتوی کرنے سے متعلق شوکت یوسفزئی کا مؤقف اُن کی ذاتی رائے ہے ، پارٹی اُس کی پابند نہیں، پارٹی کا فیصلہ سب کو قبول کرنا ہوتا ہے چاہے پسند آئے یا نہ آئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ یا دھرنے ہماری ترجیح نہیں تھے،ہمیں اس پر مجبور کیا گیا۔
