جناح پیپلز ٹرین کا آغاز سفری سہولیات میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہے: کرن بلوچ

حکومت بلوچستان عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان کمیشن برائے حیثیتِ نسواں (BCSW) کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے جناح پیپلز ٹرین کے افتتاح کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور جدید و مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سفری سہولتوں میں بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ جناح پیپلز ٹرین کا آغاز بھی اسی سلسلے کی ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی اور مختلف علاقوں کے درمیان رابطوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ کرن بلوچ نے کہا کہ عوامی سہولیات میں بہتری براہِ راست معاشی اور سماجی ترقی سے منسلک ہے۔ مؤثر اور قابلِ رسائی سفری نظام نہ صرف عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے بلکہ خواتین، طلبہ، ملازمین اور دیگر شہریوں کے لیے محفوظ اور باکفایت سفر کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے صوبے کے عوام کو مزید سہولیات فراہم کرے گی۔

WhatsApp
Get Alert