ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بچے کی آمد؟ تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی سالگرہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ وہ اور ان کے شوہر امیر گیلانی مبینہ طور پر اپنے پہلے بچے کو اس دنیا میں لا چکے ہیں۔

ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں مگر ایک تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس میں کیک پر ’کیوٹیسٹ ماما‘ لکھا تھا۔

اداکارہ نے بعد میں مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کر دی، جس کے بعد مداحوں کی قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بچے کی پیدائش کی قیاس آرائیاں

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ جوڑا والدین بن چکا ہے لیکن فی الحال اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert