امریکی ڈالر 280 روپے 20 پیسے پر برقرار! جانیے یکم اکتوبر کو غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری ہوگئے جہاں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے اور قیمت فروخت 278.20 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے میں خریدا اور 277.50 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت خرید 316.50 روپے اور فروخت 322.35 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی خرید 366.93 روپے اور فروخت 372.20 روپے ریکارڈ کی گئی۔

سعودی ریال 74.05 روپے میں خریدا اور 74.60 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 75.70 روپے اور فروخت 76.55 روپے ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں یورو 313.86 روپے کی خرید اور 314.43 روپے کی فروخت جبکہ پاؤنڈ 367.31 روپے کی خرید اور 367.97 روپے کی فروخت پر موجود ہے۔

آسٹریلوی ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید 192.22 روپے اور فروخت 198.05 روپے، کینیڈین ڈالر کی خرید 194.19 روپے اور فروخت 200.95 روپے رہی۔

جاپانی ین کی قیمت خرید 1.7342 روپے اور فروخت 1.8339 روپے جبکہ چینی یوآن کی خرید 38.30 روپے اور فروخت 38.92 روپے ریکارڈ کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert