ہواؤں کا رخ بدلنے لگا، حکومت اور پی ٹی آئی کے بیک چینل رابطوں میں تیزی کا دعویٰ
کچھ لو کچھ دو کا آغاز ہوگیا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے بنی گالہ کا گھر سب جیل قرار دینے کا آپشن زیر غور، عمران خان کا چیک اپ، بہنوں کی رہائی کا بھی امکان ہے؛ صحافی اعظم ملک کی ایکس پوسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخواہ کے سیاسی بحران اور وفاق کے ساتھ کشیدگی کے معرکے میں ہواؤں کا رخ بدلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں بیک چینل رابطوں میں تیزی کے بعد ممکنہ لانگ مارچ، ایمرجنسی اور گورنر راج کے خطرات ٹلتے دکھائی دے رہے ہیں اور فریقین کے درمیان اہم گیو اینڈ ٹیک کا فارمولا طے پانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے صحافی اعظم ملک کی جانب سے جاری کردہ دعوے کے مطابق وفاق اور اپوزیشن کے درمیان پسِ پردہ یعنی بیک چینل رابطوں میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے اور معاملات تیزی سے حل کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس افہام و تفہیم کے نتیجے میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ بدلے میں وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کے سخت اقدامات سے مکمل طور پر دستبردار ہو جائے گی۔
ہواؤں کا رخ بدلنے لگا۔
بیک چینل رابطوں میں تیزی۔ نہ لانگ مارچ، نہ گورنر راج، نہ ایمرجنسی۔
معمالات حل کی طرف جانا شروع ۔ give-and-take شروع۔میاں بیوی کے لیے بنی گالا کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی آپشن زیر غور ۔ عمران خان کا چیک اپ جبکہ بہنوں کی رہائی بھی ہونے کا مکان #PTI… pic.twitter.com/wSEw0wT5O3— Azam Malik (@azammaalik) October 1, 2026
صحافی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی پیشرفت کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے بنی گالہ کی رہائش گاہ کو باقاعدہ سب جیل قرار دینے کا اہم آپشن زیرِ غور ہے، اس مجوزہ معاہدے کے تحت عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کروایا جائے گا اور پچھلے کچھ عرصے سے زیرِ حراست ان کی بہنوں کی بھی جلد رہائی کا قومی امکان پیدا ہو گیا۔
