اپوزیشن لیڈر کا شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات سے انکار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات سے انکار کردیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور وزیراعظم شہباز شریف کی درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے اور اپوزیشن لیڈر نے ان سے ملاقات کے لیے انکار کردیا ہے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ شہباز شریف غیرقانونی وزیراعظم ہیں، انہوں نے عوام کا مینڈیٹ نہیں لیا ہے، شہباز شریف کے ساتھ کسی بھی درخت کے نیچے ملاقات کرسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جماعت کے کسی بھی ممبر کے گھر مل سکتا ہوں، ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس، اسپیکر کے گھر یا وزیراعظم چیمبر نہیں آؤں گا۔

WhatsApp
Get Alert