مکران کوسٹل ہائی وے : نامعلوم مسلح افراد نے ساوڑ پولیس ناکے کو آگ لگا دی،اہلکاروں سے موبائل فون چھین لیے گئے


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع ساوڑ پولیس ناکے کو نامعلوم مسلح افراد نے گھیرے میں لے کر نذر آتش کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات دوپہر کو پیش آیا ہے جب چار موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے اچانک ناکے پر حملہ آور ہو کر کمروں کو آگ لگا دی۔پولیس زرائع کے مطابق مسلح افراد پولیس اہلکاروں کے موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور ناکے پر تعینات ملازمین اسلحہ سمیت محفوظ رہے جبکہ حملے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

WhatsApp
Get Alert