روپیہ مستحکم، ڈالر مزید سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 7 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی گزشتہ روز کے مقابلے میں 3 پیسے کمی کے ساتھ 277 روپے 7 پیسے پر بند ہوئی۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی کے باوجود پاکستانی روپے کی قدر میں مجموعی طور پر معمولی استحکام دیکھا گیا۔
کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں روزانہ کی بنیاد پرمعمولی اتارچڑھاؤ جاری ہے جبکہ درآمدی ادائیگیوں، زرمبادلہ کی طلب اوررسد سمیت دیگرعوامل بھی شرح مبادلہ پراثرانداز ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے اختتامی نرخ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں، جنہیں بینکوں اورکاروباری اداروں کی جانب سے مختلف مالیاتی معاملات میں استعمال کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت انٹربینک مارکیٹ سے مختلف ہوسکتی ہے اوراس میں بھی طلب و رسد کے مطابق اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پرڈالر کا 277 روپے 7 پیسے پر بند ہونا گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
