پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا ویمنز بگ بیش لیگ کیلیے معاہدہ ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا ویمنز بگ بیش لیگ کے لیے معاہدہ ہو گیا، پرتھ اسکارچرز نے انہیں اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ ثناء پہلی بار ویمنز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ندا ڈار کے بعد فاطمہ ثناء یہ لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر بن جائیں گی۔

فاطمہ ثناء رواں سال ’’دی ہنڈریڈ‘‘ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بھی بن چکی ہیں۔

ویمنز بگ بیش لیگ کا نیا سیزن 29 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

WhatsApp
Get Alert