راکھی ساونت کی صبا قمر سے ملاقات، پاکستانی اداکارہ کو خاص تحفہ دیا، ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)بولی وڈ شخصیت راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر سے دبئی میں ملاقات کے دوران انہیں خاص تحفہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملاقات کی وائرل تصاویر اور ویڈیو کے مطابق راکھی ساونت نے دبئی میں صبا قمر کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور انہیں گلدستہ اور ایک خوبصورت انگوٹھی بطور تحفہ پیش کی۔
صبا قمر نے اس غیر معمولی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں راکھی ساونت کے ساتھ ان کی خوشگوار بات چیت کی جھلک دکھائی گئی۔
ویڈیو میں بولی وڈ شخصیت کو گانے پر رقص کرتے ہوئے گلدستہ لے کر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صبا قمر کو گلدستہ دینے کے بعد راکھی ساونت رقص جاری رکھتی ہیں اور پاکستانی اداکارہ بھی ان کے ساتھ شامل ہو جاتی ہیں۔
صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے راکھی ساونت کا شکریہ ادا کیا، گلدستہ اور انگوٹھی کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا، ’خوبصورت پھولوں اور انگوٹھی کیلیے شکریہ۔ آپ کی محبت اور خلوص میرے لیے بہت معنیٰ رکھتے ہیں۔‘
