مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باوجود سیاسی راستہ ابھی مکمل بند نہیں ہوا، صحافی اعظم ملک کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک میں جاری شدید سیاسی بحران اور اسلام آباد کی جانب پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ایک اور اہم دعویٰ سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی اعظم ملک نے اپنے بیان میں یہ کہا ہے کہ ملک کو انتشار اور تصادم کی طرف جانے سے روکنے کے لیے ایک آخری کوشش کا آغاز ہو چکا ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایکس اپنے پیغام میں اعظم ملک کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے باوجود سیاسی راستہ ابھی مکمل بند نہیں ہوا، اور اس وقت ایک آخری کوشش شروع ہو چکی ہے تاکہ ملک انتشار کی طرف نہ بڑھے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر اس نازک موڑ پر بھی عقل، تحمل اور بات چیت کی آواز کو نہ سنا گیا، تو موجودہ سیاسی محاذ آرائی ایسے خطرناک مقام پر پہنچ سکتی ہے جہاں سے واپسی انتہائی مشکل، اور شاید ناممکن ہو جائے۔
ایک آخری کوشش شروع ہو چکی ہے تاکہ ملک انتشار کی طرف نہ بڑھے۔ مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باوجود سیاسی راستہ ابھی مکمل بند نہیں ہوا اگر اب بھی عقل، تحمل اور بات چیت کی آواز نہ سنی گئی تو سیاسی محاذ آرائی اس حد تک آگے بڑھ سکتی ہے جہاں سے واپسی نہایت مشکل، شاید ناممکن ہو جائے۔
#PakistanPolitics #PTI #LongMarch #GovtPTITalks #PoliticalDialogue #PoliticalStability #ImranKhan #NoToChaos #PakistanFirst
— Azam Malik (@azammaalik) October 4, 2026
خیال رہے کہ صحافی اعطم ملک کی جانب سے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک طرف وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کر رکھا ہے، تو دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ بھی آگے بڑھ رہا ہے۔
