چاغی کے علاقے یک مچ میں نادرا آفس کو آگ لگا دی، پاک ایران شاہراہ پر ناکہ بندی

دالبندین (ڈیلی قدرت کوئٹہ)ضلع چاغی کے علاقے یک مچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاک ایران شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے نادرا آفس کا گھیرا کیا اور عمارت کو آگ لگا کر نذرِ آتش کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل تھیں، جنہوں نے پاک ایران شاہراہ پر ناکہ لگا کر نادرا آفس کو آگ لگائی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی۔ واقعے کے محرکات اور نقصان سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
