پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس اقساط پر دستیاب

کراچی(قدرت روزنامہ) آئی فون 18 سیریز نے پاکستانی مارکیٹ میں صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلی ہے، تاہم نئے ماڈلز کی زیادہ قیمت کے باعث بہت سے صارفین کے لیے انہیں یکمشت خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔
ایسے صارفین کے لیے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس منتخب کریڈٹ کارڈز کے ذریعے اقساط پر خریدنے کی سہولت دستیاب ہے۔
پاکستان میں پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون 18 پرو کی قیمت تقریباً 5 لاکھ 65 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ 256 جی بی ماڈل کی قیمت تقریباً 5 لاکھ 65 ہزار روپے جبکہ 2 ٹی بی ورژن کی قیمت تقریباً 10 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح آئی فون 18 پرو میکس کے 256 جی بی ماڈل کی قیمت تقریباً 6 لاکھ 5 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے، جبکہ ٹاپ اینڈ 2 ٹی بی ورژن کی قیمت تقریباً 11 لاکھ 15 ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
صارفین مکمل رقم ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے اہل کریڈٹ کارڈز کے ذریعے مختلف اقساطی منصوبوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
دستیاب اقساطی منصوبوں کے تحت آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کو 3، 6، 9 اور 12 ماہ کی اقساط میں خریدا جا سکتا ہے۔
تاہم ماہانہ قسط کی رقم اور اضافی چارجز بینک اور منتخب کردہ اقساطی منصوبے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ صرف ماہانہ قسط کی رقم دیکھنے کے بجائے متعلقہ بینک کے پورٹل پر مجموعی قابل ادائیگی رقم بھی ضرور چیک کریں تاکہ خریداری کی مکمل لاگت کا اندازہ ہوسکے۔
